ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دہشت گردی کے نام پر ہمارے وسائل پر ہاتھ پڑا تو دما دم مست قلندر ہوگا، محمود اچکزئی

the name of terrorism, it will be a disaster

کوئٹہ : اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ حکومت کو گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، کرپٹ حکومت سے عوام کو نجات دلائیں گے، دہشتگردی کے نام پر ہمارےوسائل پر ہاتھ پڑے گا تو دما دم مست قلندر ہوگا۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے ریلی نکالی گئی،ریلی میں تحریک انصاف ، پشتونخوا میپ ، بی این پی مینگل اور اپوزیشن اتحاد میں شامل دیگر جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی ۔

اپوزیشن اتحاد کے رہنما محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی قائم کریں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ تین ماہ میں ملک میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔ یہ حکومت چور ہے اور اسمبلیاں بیچی گئی ہیں، افغان جرگے میں جو بات کی اسی پر کھڑا ہوں، جہاں مظلوم اور ظالم کی لڑائی ہوگی ہم ہر جگہ مظلوم کا ساتھ دیں گے، مظلوم کا ساتھ دینا خدا کا حکم ہے، ہمیں کسی نے یہ وطن خیرات میں نہیں دیا، وطن سے محبت کرنا خدا کا حکم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان پارلیمنٹ کو طاقتور بنانا چاہتی ہے، بانی پی ٹی آئی اس وقت ملک کا سب سے مقبول لیڈر ہے، حکومت کہتی ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانی ہے اور کہتی ہے کہ 9 مئی کو برا ہوا تھا، بالکل برا ہوا ہوگا لیکن آج تک ہمیں کسی نے نہیں بتایا کہ ملک کیسے ٹوٹا، ایک وزیراعظم کو پھانسی دی گئی ، اب عدالت کہتی ہے ظلم ہوا ملک ایسے چلتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں