ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی کا بلوچستان حکومت سے علیحدگی کا اعلان

movement

کوئٹہ: جماعت اسلامی نے پیپلزپارٹی کی سربراہی میں قائم بلوچستان حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

جماعت اسلامی کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ پیر سے اپوزیشن بینچوں پر بیٹھوں گا اور  انہیں بتاؤں گا کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے، وزیراعلی کی حمایت اس لیے نہیں کی کہ مراعات چاہئیں۔

مولانا ہدایت الرحمن نے مطالبہ کیا کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کر کے منظر عام پر لایا جائے، آئین کے مطابق جلسہ کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، حکومت لوگوں سے سیاسی حق چھین کر کیا پیغام دینا چاہتی ہے؟

 صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موبائل سروس اور روڈ بند کرنے کی مذمت کرتے ہیں، گوادر میں فائرنگ ہوئی ہے، مسائل حل کریں، ماؤں اور بہنوں پر تشدد کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں