ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ سے فیڈریشن عہدیداران کی ملاقات

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) وفاقی سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ ندیم ارشاد کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کے سنہری دور کی واپسی کیلئے حکومت اور فیڈریشنز کے ساتھ ساتھ پرائیوٹ سیکٹرز کی شمولیت وقت کی اہم ضرورت ہے نوجوان کھلاڑیوں کوگراس روٹ لیول سے کھیلوں کی جدیدتربیت فراہم کرکے ہی ہم عالمی معیار کے کھلاڑی تیار کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی میں کھیلوں کی مختلف فیڈریشنز کے عہدیداران سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی (ٹریننگ) شاہد اسلام،پاکستان ا سنوکر فیڈ ریشن کے چیئرمین عالمگیر شیخ، اسپیشل اولمپک پاکستان کی چیئر پرسن رونق لاکھانی،ویمن فٹبال کی بانی و سابق صوبائی وزیر روبینہ عرفان، سافٹ بال فیڈریشن پاکستان کے صدر آصف عظیم، جوجسٹو فیڈریشن کے سیکریٹری محمد طارق، سیلنگ فیڈریشن کے سیکریٹری کمانڈر اکرم طارق، باڈی بلڈنگ فیڈریشن سے سہیل انور، پاکستان والی بال فیڈ ریشن کے سیکریٹری شاہ نعیم ظفرودیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں