ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مطالبات کی منظوری تک پر امن مزاحمت جاری رہے گی،حسین محنتی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمدحسین محنتی نے کہاہے کہ حافظ نعیم الرحمان کی زیرقیادت جماعت اسلامی 25کروڑ عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے،آئی ایم ایف کی غلام ومفادپرست قیادت آئی پی پیزمعاہدوں کے ذریعے عوام کا خون نچوڑنے میں مصروف ہیں جس سے عوام سے ہمدردی کا راگ الاپنے والے حکمرانوں کو بے نقاب کردیا ہے۔آئی پی پیزمعاہدوں سے نہ صرف قوم کو آگاہ کیاجائے بلکہ ان ظالمانہ معاہدوں کو فی الفورختم کرکے عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دیاجائے۔ آئی پی پیز کا دھندہ اب بند ہونا چاہیے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی دھرنے میں میڈیا وکارکنان سے بات چیت کے دوران کیا۔صوبائی امیرکا مزیدکہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے دھرنے کا ایجنڈا قومی وعوامی ہے،بجلی بل بم بن کرعوام پرگر رہے ہیں جس سے عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔بجلی بلوں میں کمی اوربلوں میں ظالمانہ ٹیکسز کانظام ہٹایاجائے ۔جماعت اسلامی مطالبات کی منظوری تک پرامن وسیاسی مزاحمت کے ذریعے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی جوکہ ہماراآئینی وقانون حق ہے۔عوام نظام کی تبدیلی اورعوام دشمن پالیسوں کے خلاف جماعت اسلامی کی حق دو عوام کو تحریک کا ساتھ دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں