ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی افریقا کے تفریحی مقام پر فائرنگ سے 8 افراد ہلاک

جوہانسبرگ (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی افریقا میں تفریحی مقام پر مسلح حملے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے ۔ پولیس کے ترجمان ساباٹا موک گوابون نے بیان میں کہا کہ اورکنائے قصبے کے جوار میں واقع بار پر مسلح حملہ کیا گیا ،جس میں خاتون سمیت 8 افراد ہلاک ہو ئے۔ نامعلوم حملہ آور مقامی قبیلے بیسوتھو کے افراد کی تلاش میں آئے اور بار میں اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کا نشانہ بننے والے افراد میں سے 7 جائے وقوع پر ہلاک ہو گئے ،جب کہ ایک اسپتال جانے کے بعد ہلاک ہوا۔ حملہ آور بار کے سیف سے رقم ، سیکورٹی کیمرا اور گاہکوں کے موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں