محراب پور(جسارت نیوز) بھریا روڈ، کنڈیارو اور محراب پور میں مبینہ پولیس مقابلے، 4 رہزن زخمی حالت میں گرفتار،مسروقہ موٹر سائیکل، غیر قانونی اسلحہ برآمد، ضلعی پولیس ترجمان نوشہرو فیروز پولیس شوکت کلو کے مطابق ایس ایچ او بھریا روڈ عبدالنعیم لاڑک نے پولیس کے ہمراہ مقابلہ کے بعد ثناء اللہ نائچ اور سعید نائچ کو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے، ایس ایچ او کنڈیارو عبد الطیف انصاری نے پولیس کے ہمراہ مقابلہ کے بعد اللہ وسایو منگریو کو زخمی حالت میں مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے، ایس ایچ او محراب پور نوید سرفراز راجا نے پولیس کے ہمراہ مقابلہ بعد حماد اللہ بھٹی کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ دوسری جانب گروہی تصادم پر گولیاں چل گئیں، راہگیر زخمی ہوگیا، محراب پور پولیس تھانہ کی حدود میں ریلوے پھاٹک کے قریب گھانگھرا برادری کے دوگروپوں میں جھگڑے بعد مسلح تصادم ہوگیا جس میں ڈنڈے، اینٹوں کیساتھ گولیاں چل گئیں ، گھانگرا برادری کے درمیان گروہی تصادم میں گولی لگنے عمر آرائیں نامی راہگیر زخمی ہوگیا جسے محراب پور اسپتال میں طبی امداد بعد نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گروہی تصادم میں ملوث ایکنامزد ملزم اور3نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔