ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عبداللطی� بھٹائی ؒ کے عرس کی تیاری کے حوالے سے اجلاس

بھٹ شاہ(نمائندہ جسارت) حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے 281ویں سالانہ عرس کے انتظامات کے حوالے سے پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ کی زیر صدارت بھٹ شاہ کلچر ریسٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں مختلف محکموں کے افسران کو ذمے داریاں دے کر کانٹیجنسی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔ اجلاس میں چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف سید عطا اللہ شاہ، ایس ایس پی سید اصغر شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور احمد کھہرو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر پیر غلام حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو محمد فہد میر، درگاہ بھٹ شاہ کے سجادہ نشین اور چیئرمین ٹاؤن کمیٹی بھٹ شاہ سید خاور حسین شاہ، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن صفدر اکبر میمن، اسسٹنٹ کمشنر ہالا ڈاکٹر مظاہر، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رفیق جمالی، ایڈیشنل ڈائریکٹر زراعت ضمیر سرہیو، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ریاض لغاری، ڈپٹی ڈائریکٹرز زراعت سلیم راجپوت، اسد اللہ کاکا، ڈپٹی ڈائریکٹر کلچر رحمت اللہ راجڑ، انچارج کلچر ریسٹ ہاؤس مجتبی جوکھیو سمیت اوقاف، حیسکو، لائیو اسٹاک، سپورٹس، بلدیات، ورکس اینڈ سروسز، ہائی ویز اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر مٹیاری نے کہا کہ یہ سالانہ عرس ہے، ہر ادارہ اپنی ذمے داریوں کی ایس او پیز کے مطابق تیاری کرے، انتظامات میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ عرس کے دوران زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کرتے ہوئے فوری طور پر عملی کام شروع کیا جائے۔ اجلاس میں ایس ایس پی مٹیاری سید اصغر علی شاہ نے بتایا کہ عرس کے موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے، پورے بھٹ شاہ کو مختلف زونز میں تقسیم کرکے سینٹرل کنٹرول روم کے ذریعے کڑی نگرانی کی جائے گی، 3 ایس ایس پیز کی سربراہی میں 2600 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام تین روزہ سالانہ عرس کے دوران سگھڑ کانفرنس، لطیف ادبی کانفرنس، محفل موسیقی، محکمہ زراعت و لائیو اسٹاک کی طرف سے نمائش، محکمہ کھیل کی طرف سے ملاکھڑو، گھوڑوں کی دوڑ کے مقابلے ہوں گے۔ اس کے علاوہ شاہ سائیں کے پیغام کو عام کرنے کے لیے مختلف پروگرامز ترتیب دیے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں