لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں چاقو سے کیے گئے حملے میں 3بچے ہلاک ہوگئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ساؤتھ پورٹ کے علاقے میں کیے گئے حملے میں 6 بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے 8 افراد کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 17 سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا اور چاقو برآمد کرلیا۔