ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس نے صحارا کو مراکش کا حصہ تسلیم کرلیا‘ الجزائر کا احتجاج

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس نے صحارا کو مراکش کا حصہ تسلیم کرلیا،جس پر الجزائر نے سخت احتجاج کیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق الجزائر کی حکومت نے فرانس سے اپنے سفیر کو فوری طور پر واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ افریقی ممالک کے متنازع علاقے صحارا کے حوالے سے مراکش کے موقف کی حمایت کرنے پر الجزائری وزارت خارجہ نے فرانسیسی سفیر کو طلب کرکے سخت احتجاج ریکارڈ کرایاتھا۔ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فرانسیسی حکومت نے مغربی صحارا کے علاقے میں مسلط کردہ نوآبادیاتی حقیقت کی حمایت کے لیے وہ اقدام کیا،جو کسی پچھلی فرانسیسی حکومت نے نہیں کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں