ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ویتنام : کوئلے کی کان بیٹھنے سے 5 افراد ہلاک

ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام میں شدید بارش کے باعث کوئلے کے کان منہدم ہوگئی جس میں درجن سے زائد کان کن دب گئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ویتنام میں ہونے والی بارش اور لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ امدادی کاموں کے دوران 5 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں جب کہ اب بھی 7 سے زائد کان کنوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ خراب موسم کے باعث ریسکیو کا کام روکنا پڑا۔واضح رہے کہ ویتنام میں 4 ماہ کے دوران کانوں کے منہدم ہونے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 12 سے تجاوز کرگئی جب کہ گزشتہ برس ایسے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں