لاہور (اسپورٹس ڈیسک )چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ کے معاملات سابق کپتان وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطا بق محسن نقوی انتظامی امور دیکھا کریں گے،کرکٹ کے حوالے سے تمام فیصلوں کاذمہ دار ایک کرکٹر ہوگا،شعبہ انٹرنیشنل، ڈومیسٹک، سلیکشن کمیٹی کے امور، کھلاڑیوں کے این او سی سمیت تمام فیصلے کرکٹر کرے گا۔وقار یونس قومی ٹیم سے متعلقہ تمام امور کے نگران ہوں گے،وہ نیشنل سلیکشن کمیٹی وائٹ بال ریڈبال کوچزکودیکھیں گے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ساری توجہ ایڈمنسٹریشن پردیں گے،چیمپئینز ٹرافی کے انتظامی امور پر چئیرمین محسن نقوی کاا اولین فوکس ہے۔محسن نقوی کرکٹ کیاہم امورمیں تجربہ کارکرکٹرزکو شامل کرنا چاہتے ہیں،پی سی بی آئین 2014 کے مطابق چئیرمین اپنی پاورکسی کوسونپنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
