ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی انڈر18ٹیم ایشین والی بال چمپئن شپ کے سیمی فائنل میں

اسلام آباد: قومی انڈر18ٹیم کا والی بال ایشین چمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد گروپ فوٹو

اسلام آباد (سید وزیر علی قادری)پاکستان انڈر 18 والی بال ٹیم نے پندرہویں انڈر 18 ایشین والی بال چمپئن شپ بحرین کے سیمی فائنل اور انڈر 18 ورلڈ چمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان نے چائنیز تائی پائی کو شکست دی اور کوریا کو پہلے رائونڈ میں ہرانے کی وجہ سے پاکستان ٹیم کو دو پوائنٹس وہ بھی ملے جبکہ سپر 8 کے آخری میچ میں پاکستان کو آج جاپان سے شکست ہوئی۔ اس پول سے پاکستان اور جاپان دونوں ٹیموں نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ جبکہ پاکستان انڈر 18 والی بال ٹیم نے تاریخ میں پہلی بار ورلڈ چمپئن شپ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ چیئرمین پاکستان والی بال فیڈریشن چوہدری محمد یعقوب اور صدر پی وی ایف سہیل خاور میر نے پاکستان ٹیم کی پرفامنس کو سراہا اور مبارکباد دی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں