اسلام آباد: پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 3 اگست 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 675,190 تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 21 جولائی سے 3 اگست تک 15,537 افغان شہری جن میں 6,345 مرد، 4,963 خواتین اور 4,229 بچے شامل ہیں، جو کہ اپنے ملک واپس چلے گئے ہیں۔
حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی بڑی تعداد میں غیر قانونی افغان باشندے گرفتاری کے خوف سے افغانستان واپس جا رہے تھے۔ تاہم 3 اگست تک سرکاری اعداد و شمار اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ 675,000 سے زیادہ افغان شہری وطن واپس جا چکے ہیں۔
