ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کے ناصر اقبال نے بیگا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

سڈنی: پاکستان کے ناصر اقبال نے آسٹریلیا میں ہونیوالا بیگا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔

پاکستانی اسکواش کھلاڑی ناصر اقبال نے شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فائنل میں سیکنڈ سیڈ ہانگ کانگ کے میتھیو لائے کو 0-3 سے شکست دی۔

ناصر اقبال کی کامیابی کا اسکور 6-11، 1-11 اور 3-11 رہا جبکہ انہوں نے اپنا فائنل صرف 24 منٹ میں جیتا۔ بیگا اوپن اسکواش کی مجموعی انعامی رقم 12 ہزار ڈالرز ہے جو کہ تقریبا 33 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔

بیگا اوپن پاکستانی اسکواش پلیئر کے کیرئیر کا 17 واں ٹائٹل ہے۔ ناصر اقبال نے آخری 5 میں سے 4 ٹورنامنٹ جیتے ہیں اور اب ناصر اقبال ملائشیا میں ہونے والے ٹورنامنٹس میں حصہ لیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں