ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرائے: مشعال ملک

اسلام آباد: حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرائے۔

یوم استحصال کشمیر پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا ہے کہ آج دنیا کے سامنے بھارتی نام نہاد جمہوریت کا چہرہ بے نقاب کرنا چاہتی ہوں، آج کے دن پانچ سال قبل بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے 370اور 35اے ختم کردیا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ بھارت نے سید علی گیلانی سمیت بہت سے کشمیری رہنماں کو شہید کیا، میرے خاوند یسین ملک کو مسلسل قید رکھا جارہا ہے، بھارتی مظالم پر دنیا کو آنکھیں کھولنی چاہئیں، مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں