ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوامی مطالبات کو سیاست کا رنگ دینے والے قوم کو گمرا� کر ر�ے �یں

لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ عوامی مطالبات کو سیاست کا رنگ دینے والے قوم کو گمراہ کر رہے ہیں، قوم کے اصل مسائل مہنگی بجلی، بے روزگاری، اشیاخورو نوش کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ،کرپشن اور ٹیکسوں کا بوجھ شامل ہے۔ حکمران بتائیں کہ انھوں نے قوم کو کیا ریلیف دیا ہے؟۔ پی ڈی ایم ٹو کی حکومت حقیقی معنوں میں نا اہل حکومت ہے جس کے پاس عوام کو درپیش مسائل کو کوئی حل موجود نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت باغ راولپنڈی میں دیے جانے والے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ منصورہ سے جار ی کردہ خبر کے مطابق انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے معاہدے قوم کے سامنے لائے جائیں۔ صرف دو فیصد اشرافیہ 98فیصد عوام کی تقدیر کے فیصلے کر رہی ہے اور سفید و سیاہ کی مالک بن بیٹھی ہے۔قرض یہ لوگ لیتے ہیں ادا عوام کو کرنا پڑتا ہے، عیاشیاں یہ لوگ کرتے ہیں اور ان کے اخراجات عوام بر داشت کرتے ہیں۔ یہ سلسلہ اب نہیں چلے گا۔جماعت اسلامی فرسودہ نظام اور مہنگائی بے روزگاری، مہنگائی کے خلاف سٹرکوں پر ہے۔ قو م کے ساتھ ظلم کرنے والوں کا انجام قریب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی خود ایک دوسرے کے خلاف احتجاج کرتے رہے ہیں، سٹرکوں پر گھسیٹنے کے کی دھمکیاں دیا کرتے تھے۔عوام سوال کرتے ہیں کہ الیکشن سے قبل عوام کو 300یونٹس فری بجلی دینے کے وعدوں کا کیا بنا؟۔ قوم کو معلو م ہو چکا ہے کہ یہ سب کل بھی جھوٹے تھے اورآج بھی جھوٹے ہیں ان شعبدہ بازوں کے پاس مکاریوں کے سوا کچھ نہیں۔محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کا دھرنا 25کروڑ عوام کے لئے امید کی کرن بن چکا ہے۔ہم لوگوں کو مایوس نہیں کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں