ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رین ایمرجنسی کے حوالے سے مئیر نے اجلاس طلب کر لیا

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مئیر کاشف علی شورو نے رین ایمرجنسی کے حوالے سے مئیر سیکرٹریٹ میں ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ رین ایمرجنسی اجلاس میں مئیر کاشف علی شورو نے تمام ٹاؤن چیئرمینز سے نشیبی علاقوں کی تفصیلات طلب کیں، جو علاقہ زیر آب آتے ہیں اور ٹاؤنز میں موجود اور مطلوبہ مشینری کی تفصیلی رپورٹ طلب کی، میئر نے تمام ٹاؤن چیئرمینز کو حیدرآباد واٹر اور سیوریج کارپوریشن کی پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کرنے اور پل پل میں ان کی رپورٹ دینے کی ہدایات کیں۔ مئیر نے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور ٹاؤن کے سینیٹیشن کے عملہ کو ہدایت جاری کی کہ تمام ٹاؤن میں صفائی کا خیال رکھا جائے، کیونکہ روڈ پر صفائی نا ہونے کی وجہ سے روڈ پر پانی کھڑا ہو جاتا ہے اور روڈ پر موجود کچرا سیوریج لائن میں چلا جاتا ہے جس سے سیوریج لائن بلاک ہوجاتی ہے، تمام ٹاؤن چیرمینز نے در پیش مسائل کو مئیر کے سامنے رکھا جس پر مئیر نے جلد تمام در پیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور سی ای او حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کو ہدایت دی کے جلد تمام ٹاؤن میں مسائل کو حل کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں