ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈی جی اسپورٹس پنجاب کی زیرصدارت اہم اجلاس

لاہور(اسپورٹس ڈ یسک )ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی صدارت میں نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کے نکاسی آب کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ہے،اجلاس میں ڈائریکٹر واسا محمد عثمان بابر، ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم ،ڈپٹی ڈائریکٹرپلاننگ طارق خانزادہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مبشر شاہین و دیگرنے کی شرکت ہے،ڈی جی اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاہے کہ نشتر اسپورٹس کمپلیکس میں 95کروڑ روپے کی لاگت سے زیر زمین واٹر ٹینک بنایا جائے گا،جس سے نکاسی آب کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا، یہ اہم پیش رفت ہے،اسپورٹس بورڈ پنجاب نے نکاسی آب کے حل کے لیے این او سی جاری کر دیاہے،ڈی جی اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے مزید کہا ہے کہ20اگست کو سکیم کا ٹینڈر کھولا جائے گا، تعمیر ہونیوالے واٹر ٹینک میں جمع ہونیوالا بارشی پانی اسپورٹس گراونڈز کی دیکھ بھال کے لئے استعمال ہو گا،اسپورٹس کی ترقی کے لیے اسپورٹس بورڈ پنجاب اقدامات اٹھار ہا ہے، واٹر ٹینگ کی تعمیر کے بعد اسپورٹس کی سرگرمیاں بلاتعطل جاری رہیںگی، ڈائریکٹر واسا محمد عثمان بابرنے کہا ہے کہ15جنوری 2025ء سے پہلے اسکیم مکمل ہو جائے گی،نشتر اسپورٹس کمپلیکس کی نکاسی آب کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں