ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

27 سال قبل بننے والا ٹیسٹ ریکارڈ جو آج تک کوئی ن� توڑ سکا

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )سری لنکا کی جانب سے 27 سال قبل بنایا گیا ایسا ریکارڈ جسے آج تک کوئی نہیں توڑ سکا۔ 27 سال قبل 6 اگست کو سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں رنز کا ایسا پہاڑ کھڑا کیا جسے ابھی تک کسی نے سر نہیں کیا۔2 اگست 1997 کو سری لنکا اور بھارت کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کا ا?غاز کولمبو میں ہوا۔بھارت نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں 537 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ یہ اسکور دیکھ کر کوئی یہ سوچ نہیں سکتا تھا کہ سری لنکا بھارت کو اس سے زیادہ کراکرا جواب دے گا۔سری لنکا نے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے آخری سیشن میں بیٹنگ کاآغاز کیا اور پھر پانچویں دن تک سری لنکا نے بھارت کے 537 رنز کے جواب میں ریکارڈ 952 رنز اسکور کردیے جو کسی بھی ٹیم کی جانب سے ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں