ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ: اسرائیل کا سیف زون پر حملہ،18 فلسطینی زندہ جل کر شہید

فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خان یونس شہر پر حملے کرکے 18 فلسطینی کو زندہ جل کر شہید کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق صہیونی فوج نے خان یونس میں سیف زون قرار دیے گئے علاقے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں خیموں میں آگ لگ گئی اور 18 فلسطینی زندہ جل جانے کے باعث شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں خوراک کا بحران بھی انتہائی خطرناک شکل اختیار کرچکا ہے جبکہ اسرائیلی فوج کی بمباری سے کئی زخمی افراد عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 40 ہزار تک پہنچ گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 91 ہزار 645 سے تجاوز کر گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں