ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی پریس کلب ارشد ندیم کو لائف ٹائم ممبر شپ سے نوازے گا، سعید بازی/شعیب احمد

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)کراچی پریس کلب نے پیرس اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو کلب کی لائف ٹائم ممبر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔اس ضمن میں کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور سیکرٹری شعیب احمداور مجلس عاملہ نے کہا کہ ارشد ندیم نے اپنی محنت اور لگن سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے،انہوں نے ایک مرتبہ پھر اولمپکس گیمز میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔ا رشد ندیم نے بھرپور محنت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ ان کی کامیابی نے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں، ان کی اس کامیابی پر پوری قوم ان کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہے۔ ارشد ندیم کی جیت نے جشن آزادی کی خوشی کو دوبالا کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بیٹے ارشد ندیم نے اولمپکس کی دنیا میں تاریخ رقم کردی، قوم اپنے ہیرو کے ساتھ کھڑی ہے۔اولمپئن ارشد ندیم نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہیں کہ محنت، لگن اور مستقل مزاجی سے منزل کا حصول ممکن ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اور 40 سال بعد جیو لین تھرو میں 92.97 میٹر کا تاریخی ریکارڈ قائم کرکے پاکستان کو سونے کا تمغہ دلایا ہے۔ کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا کراچی پریس کلب کی روایت رہی ہے۔ماضی میں بھی مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو کراچی پریس کلب کی جانب سے لائف ٹائم ممبر شپ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کے تاریخی کارنامے پر انہیں کراچی پریس کلب کی جانب لائف ٹائم ممبر شپ دی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں