
تائی پے (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی قانون سازوں کے ایک گروپ نے تائیوان کی نائب صدر شاؤ بی کم سے تائی پے میں ملاقات کی ،جس میں آبنائے تائیوان میں ممکنہ ہنگامی صورتحال کے لیے تیاری کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بات چیت میں قانون سازوں اور شاؤ نے سیاست اور نجی شعبے میں رابطے برقرار رکھنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ جاپانی وفد میں مرکزی حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزرائے دفاع اشیبا شی گیرو ، ناکاتانی گین،فری ایجوکیشن فار آل نامی اپوزیشن پارٹی کے رہنما مائے ہارا سے ایجی شامل تھے۔