ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس اور وینزویلا نے پیغام رسانی کی موبائل ایپ پر پابندی لگادی

ماسکو؍ کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) روس اور وینزویلا نے پیغام رسانی کی ایپلی کیشن پر پابندی عائد کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق سگنل ایک مقبول ایپ ہے جو محفوظ پیغام رسانی کے لیے استعمال ہوتی ہے اور صارفین کی بڑی تعداد سنسر شپ سے بچنے کے لیے اس پر انحصار کرتی ہے۔ وینزویلا میں اس ایپ کو بلاک کرنے کی کارروائی رواں ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد کی گئی ہے۔ صدارتی انتخابات کے بعد بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں ہوئی تھیں،جب کہ امریکا نے حزب اختلاف کے امیدوار ایڈمنڈو گونزالیز کو انتخابات کا فاتح تسلیم کیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں