ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

توشہ خانہ کے گواہ عمرفاروق کو ہلال امتیاز دینے کافیصلہ

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) توشہ خانہ کیس کے گواہ عمر فاروق کو ہلال امتیاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صدر مملکت آصف زرداری نے 104 پاکستانی اور غیر ملکی افراد کو اعزازات دینے کی منظوری دے دی، اعزازات 23 مارچ 2025ء کو خصوصی تقریب میں دیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے 104 پاکستانی اور غیر ملکی افراد کو سول ایوارڈز دینے کی منظوری دی گئی ہے، جس میں اوور سیز پاکستانی عمر فاروق کا نام بھی شامل ہے۔انہیں ہلال امتیازعطاکرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ عمرفاروق کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر توشہ خانہ سے گھڑی لینے کے معاملے میں الزامات عاید کیے گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں