ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حماد اظہر کے مستعفی ہونے پر علی محمد خان کا ردعمل

اسلام آباد: تحریک انصاف  کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ حماد اظہر کو تحفظات ہیں تو ضرور بانی پی ٹی آئی دیکھیں گے، یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حماد اظہر سمیت لاہور قیادت کے مستعفی ہونے پر رعمل دیتے ہوئے علی محمد خان نے کہاکہ لانگ مارچ کب کرنا ہے ،یہ فیصلہ ابھی نہیں ہوا ، ، ستمبر میں لانگ مارچ کا فیصلہ کور کمیٹی اور بانی پی ٹی آئی نے ابھی نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  میرے پاس چیف جسٹس اسلام آباد کا آرڈر ہونے کے باوجود  مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا،  کیا کسی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی اتنی جرات ہوسکتی ہے کہ چیف جسٹس کے آرڈر کو نہ مانے، ہم اس حوالے سے عدالت سے رابطہ کریں گے، انصاف ملنے تک تمام قانونی طریقوں پر عمل کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں