ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوڈان میں موسلادھار بارشیں، درجنوں افراد جاں بحق

خرطوم:سوڈان میں موسلادھار بارشوں کے دوران درجنوں افراد جاں بحق ہو  گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق سوڈانی وزارت داخلہ نے ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی موسلادھار بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں کم از کم 65 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

دریں اثنا مغربی دارفر ریاست کے جبل مارا کے علاقے روکیرو میں بارشوں کے سبب 12 افراد کی موت واقع ہوئی۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 2019ء کے بعد سے ہونے والی ان شدید بارشوں نے ملک کے مغربی، شمالی اور مشرقی حصوں کو متاثر کیا ہے اور گھروں، کھیتوں اور انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچایا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے جون سے اب تک تقریباً 27 ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں