ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہنگری کی بلانکا واس نے خواتین کی ٹور ڈی فرانس فیمز ریس کا 5واں مرحلہ جیت لیا

برسلز (اسپورٹس ڈیسک) ہنگری کی سائیکل سوار بلانکا واس نے خواتین کی ٹورڈی فرانس فیمز ریس 2024 کا 5واں مرحلہ اپنے نام کرلیا۔ خواتین کی ٹورڈی فرانس فیمز سائیکل ریس 2024کے تیسرے ایڈیشن میں دنیا کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کی نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس کے 5ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نیباسٹوگن (بیلجیم) سے ایمنی ویل تک 152.5کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا۔22 سالہ ہنگری کی سائیکل سوار بلانکا واس نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 152.5کلومیٹر کا فاصلہ 3 گھنٹے 46منٹ اور 51سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔پولینڈ کی 29سالہ سائیکل سوار کتارزینا نیویاڈوما نے دوسری جبکہ 26سالہ جرمن سائیکلسٹ لیان لیپرٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی امریکا کی 31سالہ سائیکلسٹ کرسٹن فاکنر نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ پولینڈ کی 29سالہ سائیکل سوار کتارزینا نیویاڈوما کا یلو جرسی پر قبضہ برقرار ہے۔ ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس 8مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 949.7کلو میٹر کا سفر طے کریں گی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں