ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معاہدے پر عمل نہ ہوا تو قافلہ اسلام آباد کا رُخ کریگا، جماعت اسلامی

فیصل آباد ( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے رہنمائوں پروفیسر محبوب الزماں بٹ، میاں طاہر ایوب، شیخ محمد مشتاق نے پنجاب حکومت کی جانب سے اگلے 2 ماہ کے لیے بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ کمی کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت ملک بھر میں عوام سے لاگت کے مطابق بجلی کی قیمت وصول کرنے اور پورے ملک میں ایک سال کے لیے ریلیف کا اعلان کرے، عوام کو خیرات نہیں اپنا حق چاہیے، 28 اگست کو تاجروں کی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام بیدار ہوچکے ہیں، اپنا حق لے کر رہیں گے، حکومت کو آئی پی پیز کو لگام دینا پڑے گا، جماعت اسلامی نے 25 کروڑ عوام کی ترجمانی کی ہے، جماعت اسلامی نے پر امن جمہوری سیاسی جدو جہد کے ذریعے پاکستان کی تاریخ میں نیا باب رقم کیا ہے، حافظ نعیم الرحمن نے عوام کو اُمید کی نئی کرن دی، عوام کو لٹیروں اور غاصبوں کے تسلط سے نجات دلائیں گے، حق دو عوام کو تحریک سارے چور، ڈاکوؤں کو اُٹھا کر پھینک دے گی، معاہدے پر عملدرآمد ہو گیا تو ٹھیک ورنہ ہر راستہ، ہر قافلہ اسلام آباد کا رُخ کرے گا، کوئی مائی کا لال جماعت اسلامی کے کارکنوں کا راستہ نہیں روک سکے گا۔ انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی کی حق دو تحریک قومی مجرموں کے خلاف ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں