ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی ٹی برآمدات کا ہدف 25 ارب ڈالر مقرر، آئی ٹی پارک سنگ میل ثابت ہوگا، وزیر اعظم

Privatization process

   اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 25 ارب ڈالر کی آئی ٹی برآمدات کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے آئی پارک ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، اسلام آباد آئی ٹی پارک کے تعمیر سے ملکی آئی ٹی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے کے منصوبوں، آئی ٹی برآمدات میں اضافے کیلئے اقدامات کے نفاذ اور ڈیجیٹائیزیشن پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعظم  نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ  کورین ماہرین سے مشاورت کے بعد اس کی تعمیراتی مدت میں مزید کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ اسلام آباد میں آئی ٹی پارک کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے، کورین کمپنی نے آئی ٹی پارک کی تکمیل کی مدت کو جون 2025 سے کم کرکے فروری 2025 کر دیا ہے، اسلام آباد آئی ٹی پارک پر چوبیس گھنٹے کام جاری ہے، سی ڈی اے کی ٹیمیں کام کی نگرانی کیلئے باقائدگی سے سائیٹ کا دورہ کر رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں