ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

توشہ خانہ ٹو ریفرنس: عمران خان اور بشری بی بی 14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

 راولپنڈی: احتساب عدالت نے توشہ خانہ ٹو بلگری جیولری ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ریفرنس پر سماعت کی، وکلا صفائی کی جانب سے سلمان صفدر ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے، سماعت کے دوران ریمانڈ کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی نے تحریری بیان دیدیا، بانی پی ٹی آئی نے اپنے ہاتھ سے بیان لکھ کر دیا جبکہ بشری بی بی نے لکھی تحریر پر اپنے دستخط کئے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا مزید ریمانڈ نہیں مانگا، عدالت نے چودہ روز کے جوڈیشل ریمانڈ کا حکم جاری کر دیا۔

کیس کی آئندہ سماعت دو ستمبر کو ہو گی، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا 36 دن کا ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں