ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: پیٹرول پمپ پر آن لائن رائیڈر کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

  کراچی: پولیس نے پیٹرول پمپ پر تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے آن لائن رائیڈر کو قتل کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

شہری ذیشان کو گزشتہ ماہ غازی گوٹھ کے قریب قتل کیا گیا تھا، ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ علینہ راجپر کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے پیٹرول پمپ پر فائرنگ کی تھی جس سے ذیشان نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی تھی جس میں دو مسلح ملزمان نے پیٹرول پمپ کے عملے سے تلخ کلامی کی اور پھر اسلحہ نکال کر پیٹرول پمپ پر کھڑے افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پیڑول پمپ پر موجود آن لائن بائیک رائیڈر ذیشان گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال میں دم توڑ گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی: پٹرول پہلے نہ ڈالنے پر ملزمان کی فائرنگ سے آن لائن بائیک رائیڈر جاں بحق

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیکر جلد ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا جس کے بعد ایسٹ زون انویسٹی پولیس نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ علینہ راجپر کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے جبکہ اس کے ساتھی کی تلاش میں چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں