اسلام آباد: حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس کل بدھ کے روز طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی اجلاس بدھ کو شام پانچ بجے طلب کرنے کی سمری صدر مملکت کو بھیج دی، حکومت کی طرف سے اہم قانون سازی کی تیاریاں کرلی گئیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے حکومتی اتحاد کو قانون سازی کے نتیجے میں ملنے والی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کی توقع ہے نوٹیفیکیشن جاری کردیا تو حکومت کو دوتہائی اکثریت حاصل ہوجائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت الیکشن کمیشن کی طرف سے نوٹیفکیشن کے بعد آئینی ترمیم لانے کی تیاری کررہی ہے، متوقع آئینی ترمیم میں سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت تین سال تک بڑھائے جانے کی تیاری کی جارہی ہے۔
