ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صر� پنجاب کو ریلی� دینا امتیازی سلوک �ے، �اروق ستار

کراچی (آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی بلوں پر صرف پنجاب کو ریلیف دینا امتیازی سلوک ہے۔ کراچی میں ایم کیو ایم رہنما امین الحق اور اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کو مہنگائی اور ناانصافی کی چکی میں پسا جا رہا ہے، ناانصافیوں، ظلم، جبر، امتیاز کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتاہے، پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دیا گیا، صرف پنجاب کو ریلیف ملنا امتیازی سلوک ہے، سندھ کے لوگ بھی ریلیف کے حقدار ہیں، کراچی والوں کو بھی پنجاب کی طرح 14 روپے فی یونٹ کم کئے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے صارفین کے بلوں میں تین سے 5 روپے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا، شہری 64 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت ادا کر رہے ہیں، شہر قائد کے عوام کو کئی دھاری تلواروں سے کاٹا جا رہا ہے، ہمارے رہائشی صارفین کو کوئی رعایت نہیں دی جا رہی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں