ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ عبداللطیف بھٹائی ؒ نے امن روداری کا درس دیا،عبدالجبار

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی نے سندھ میں پیار، محبت، بھائی چارے اور رواداری کا درس دیا ہے، وہ امن کے داعی تھے اور انہوں نے انسانیت کی فلاح وبہبود اور انسانیت کے عروج کیلیے پوری زندگی کام کیا۔ 281 سال گزرنے کے باوجود ان کا فیض آج بھی جاری و ساری ہے، دنیا بھر میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کے چاہنے والے ان کی تعلیمات کو نوجوان نسل میں منتقل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کے فکر و فلسفے کو عام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ سندھ سے بھی تعصب، انتہا پسندی، دہشت گردی اور مفاد پرستی کا خاتمہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی جیسے صوفی بزرگ اور شاعر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں جو تاریخ کا دھارا تبدیل کردیتے ہیں۔ بدقسمتی سے آج ہم نے شاہ عبداللطیف بھٹائی کی سوچ اور ان کے افکار کو پس پشت رکھ دیا جس کی وجہ سے آپس میں دشمنیاں، قبائلی جھگڑے، اختلافات، سیاسی و مذہبی عدم برداشت مسلط ہو گئی اور ہر شخص اس سے پریشان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں