ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوم آزادی ٹیبل ٹینس چمپئن شپ کااختتام

پشاور (اسپورٹس ڈیسک)قیوم اسپورٹس کمپلیکس پشاورمیں یوم آزادی پاکستان کے مناسبت سے منعقدہ یوم آزادی ٹیبل ٹینس چمپئن شپ اختتام ہوگئی جس میں خصوصی افراد کے علاوہ مختلف کیٹگریز کے میل وفیمیل کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ابصار ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ڈائریکٹوریٹ جنرل اسپورٹس اور خیبر پختونخوا ٹیگ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آزادی ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں کھلاڑیوں نے پانچ کیٹگریز مرد سنگلز، ایمچیور مرد سنگلز، ایمچیور گرلز سنگلز، وہیل چیئر مرد اور وہیل چیئر زنانہ میں حصہ لیا۔ مرد سنگلز میں اویس جمشید نے مدثر خان کو تین ایک، ایمچیور مرد سنگلز میں دانیال خلیل نے افنان کو تین دو، ایمچیور گرلز سنگلز میں گلالئی نے ادینہ ہمیم کو تین دو، وہیل چیئر مرد کیٹگری میں سلمان خان نے مبین رفیق کو تین ایک جبکہ خواتین وہیل چیئر میں تاجمینہ بی بی نے گلناز خان کو تین صفر سے ہرایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں