ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ارشد وارثی نے بونی کپور پروڈکشن کے خلاف فراڈ کا الزام لگادیا

 ممبئی: بالی وڈ کے مشہور اداکار ارشد وارثی  نے بونی کپور پروڈکشن کے خلاف فراڈ کا الزام لگادیا۔

ایک انٹرویو میں اداکار نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں بونی کپور کے پروڈکشن ہاؤس نے طے شدہ معاوضے سے کم ادائیگی کی ہے۔

ارشد وارثی نے ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کے دوران بتایا کہ انہیں سری دیوی اور انیل کپور کی فلم ’روپ کی رانی چوروں کا راجہ‘ (1993) میں بطور کوریو گرافر ہائر کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے ساتھ ایک لاکھ روپے معاوضہ طے کیا گیا تھا لیکن جب انہیں ادائیگی ملی تو صرف 75,000 روپے دیے گئے۔

وارثی نے کہا کہ انہوں نے سخت محنت کرکے چار کے بجائے تین دن میں کام مکمل کیا لیکن ان کی ادائیگی میں کمی کی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں