ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپان: ائرپورٹ پر قینچی گم ہونے سے 36پروازیں منسوخ‘201مؤخر

جاپان کے ہوکائیڈا ائرپورٹ پر قینچی گم ہونے پر مسافروں کی تلاشی لی جارہی ہے

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان مین ہوائی اڈے پر قینچی گم ہونے کے بعد 36پروازیں منسوخ اور 201 پروازیں مؤخر کردی گئیں۔ ہوکائیڈو ائرپورٹ کے ڈومیسٹک ٹرمینل پر سیکورٹی چیک 2گھنٹے کے لیے معطل رہا جس سے سیکڑوں مسافر متاثر ہوئے ۔ ائرپورٹ پر قینچی گم ہوجانے پر ڈیپارچر لاؤنج میں مسافروں کو دوبارہ سیکورٹی چیک سے گزرنے پر مجبور کیا گیا۔ حکام نے لاپتہ قینچی کو تلاش کرنے کی کوشش کی جو اگلے دن اسی اسٹور سے ملی جہاں سے گم ہوگئی تھی۔ حکام کا کہناہے کہ انہوں نے اچھی طرح تصدیق کی ہے کہ قینچی وہی تھی جو گم ہو گئی تھی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں