ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعلیٰ بلوچستان کیخلاف دائر انتخابی عذرداری خارج کر دی گئی

کوئٹہ( نمائندہ جسارت)الیکشن ٹریبونل نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف دائر انتخابی عذرداری خارج کر دی، میر سرفراز بگٹی کی پی بی 10 ڈیرہ بگٹی سے اہلیت کو نوابزادہ گہرام بگٹی نے چیلنج کیا تھا۔کوئٹہ میں الیکشن ٹریبونل کے جج روزی خان بڑیچ نے گزشتہ روز محفوظ کیا فیصلہ سنایا۔الیکشن ٹریبونل بلوچستان نے میر سرفراز بگٹی کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔سرکار کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان آصف علی ریکی ،ممتاز قانون دان کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ، جمیل آغا ایڈووکیٹ اور نور جہاں بلیدی ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔ میر سرفراز بگٹی کی پی بی 10 ڈیرہ بگٹی سے اہلیت کو نوابزادہ گہرام بگٹی نے چیلنج کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں