ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جم خان� بدین میں جشن آزادی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد

بدین (اسپورٹس ڈیسک ) صوبائی وزیرکھیل محمد بخش خان مہر اور سیکریٹری جلال الدین مہر کی ہدایات پر جم خانہ بدین میں جشن آزادی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس بدین کی جانب سے منعقدہ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ضلع بدین کے بہترین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی سیکریٹری جم خانہ بدین عبدالستار میمن اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر بدین انور علی روشن نے فاتحین اور رنراپ میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایسے ایونٹس نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے یہ ایونٹ کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم ہے اور اس میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا بھرپور موقع ملتا ہے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں