ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس: قیدیوں نے جیل کاعملہ یرغمال بنالیا‘ 4اہلکار ہلاک

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے علاقے وولگوگراڈ کی جیل میں قیدیوں نے عملے کو یرغمال بنا کر 4 اہلکاروں کو قتل کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق خود کو داعش کا جنگجو بتانے والے 4 قیدیوں نے جیل کا کنٹرول سنبھال کر عملے کو یرغمال بنا لیا جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے جیل کا کنٹرول واپس لینے کے لیے آپریشن کیا۔ آپریشن میں کچھ یرغمالیوں کو چھڑالیا گیا اور چاروں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ قیدیوں کے حملے میں جیل عملے کے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ واقعہ جیل میں ڈسلپنری کمیشن کی سماعت کے دوران پیش آیا جہاں قیدیوں نے جیل کے عملے اور سیکورٹی گارڈز پر چاقو سے حملہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں