ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں خون عطیہ کرنے والوں کی کل تعداد 7لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ وزارت نے انفرادی شفا یابی اور معاشرتی صحت کے لیے خون کے عطیے کی اہمیت پر زور دیا۔ خون کا عطیہ ہزاروں مریضوں کی جان بچاتا ہے جنہیں خون کی منتقلی کی اشد ضرورت ہے۔ وزارت صحت کے مطابق اسپتال میں داخل ہر 10میں سے ایک مریض کو خون کی ضرورت ہوتی ہے۔ خاص طور پر وہ مریض جو مہلک یا لاعلاج بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں۔ نیز وہ لوگ جو سنگین حادثات کا شکار ہوتے ہیں انہیں بھی خون کی ضرورت ہوتی ہے۔