ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران جواری سمیت 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا، جن سے 52 عدد تاش کے پتے، چرس، کچی شراب اور مین پوڑیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔ ایس ایس پی عابد علی گڈانی بلوچ کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری۔ ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو محمد خان سٹی نے دوران پیٹرولنگ گاؤں بھورو کوہلی کے قریب جوئے کے اڈے پر چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے جواری بلاول بروہی کو گرفتار کر لیا، جبکہ دیگر 7 جواری فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ملزم بلاول بروہی کے قبضے سے 52 عدد تاش کے پتے برآمد کرکے گرفتار اور فرار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹنڈو محمد خان نے دوران گشت اپنے گشتی پولیس اسٹاف کے ہمراہ ایک اور کارروائی کرتے ہوئے مین پوڑی فروش ملزم عبدالرزاق ملاح کو گرفتار کر لیا جس سے 1500 عدد مین پوڑیاں برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ بلڑی شاہ کریم نے دوران گشت اپنے گشتی پولیس اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چرس فروش ملزم دائود عرف دالو کوریجو کو گرفتار کر لیا جس سے 515 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ تعلقہ ٹنڈو محمد خان نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے مین پوڑی فروش ملزم ساونل ملاح کو گرفتار کر لیا جس سے 300 عدد مین پوڑیاں برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ تعلقہ ٹنڈو محمد خان نے دوران گشت اپنے گشتی پولیس اسٹاف کے ہمراہ ایک اور کارروائی کرتے ہوئے کچی شراب فروش ملزم کھیموں کوہلی کو گرفتار کر لیا جس سے 10 لیٹرز کچی شراب ٹھرو برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔