ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان جونیئر اسنوکر ٹیم ورلڈ چمپئن شپ میں شرکت نہ کرسکی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کی جانب سے ویزا جاری نہ ہونے پر پاکستان کی اسنوکر ٹیم ورلڈ جونیئر اسنوکر چمپئن شپ میں شرکت سے محروم رہ گئی۔پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) نے اس صورتحال کی تصدیق کرتے ہوئے کھلاڑیوں کیلئے اہم موقع ضائع ہونے پر گہری مایوسی کا اظہار کیا۔ایونٹ کیلئے پاکستانی دستے میں پی بی ایس اے کے چیئرمین عالمگیر اے شیخ، ریفری نوید کپاڈیہ اور تین کھلاڑی احسن رمضان، محمد حسنین اختر اور محمد حمزہ الیاس شامل تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں