ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل سے اسماعیل ہنیہ کا بدلہ لینے سے متعلق اچھی خبر جلد سنیں گے،پاسداران انقلاب

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے اپنے عوام کو یقین دلایا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ اسرائیل سے جلد لیا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے سربراہ نے ان خیالات کا اظہار عوام کے ایک اجتماع سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ آپ جلد ہی اسرائیل پر جوابی حملے سے متعلق اچھی خبریں سنیں گے۔جنرل حسین سلامی نے اپنی جذباتی تقریر میں اسرائیل اور امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور ایران کی خود مختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی پاداش میں صیہونی
ریاست کو انتقامی کارروائی کے لیے تیار رہنے کی دھمکی دی۔تاہم اپنی تقریر میں پاسداران انقلاب کے سربراہ نے اسرائیل پر جوابی کارروائی سے متعلق کوئی ٹائم فریم نہیں دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں