ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

  بلوچستان: مختلف مقامات پرحملے، فورسز کی جوابی کارروائیوں میں 12 دہشتگرد جہنم واصل

general elections

 راولپنڈی: سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بلوچستان میں گزشتہ رات متعدد مقامات پر دہشتگردوں کی جانب سے بزدلانہ حملے کیے گئے ۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق  25  اور 26اگست کی رات دہشتگردوں نے بلوچستان میں متعدد جگہوں پر بزدلانہ حملے کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اِن حملوں کا موثر جواب دے رہے ہیں، جوابی کارروائیوں میں اب تک 12 دہشتگرد جہنم واصل کیے جا چکے ہیں ۔

سکیورٹی ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ کارروائی کے دوران متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔

سکیورٹی ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافظ کرنے والے ادارے اِن حملوں کا مؤثر جواب دے رہے ہیں، دہشت گردوں کے خاتمے تک سیکیورٹی آپریشن جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات بھی دہشتگردوں نے بلوچستان کے علاقوں قلات اور موسی خیل میں بزدلانہ حملے کر کے معصوم شہریوں اور فورسز کے جوانوں کو شہید کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں