ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رحیم یار خان: کانسٹیبل احمد نواز بحفاظت بازیاب

رحیم یار خان (صباح نیوز)رحیم یار خان میںکانسٹیبل احمد نواز کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔ترجمان پولیس رحیم یار خان کے مطابق رحیم یار خان پولیس نے کچہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کانسٹیبل احمد نواز بحفاظت بازیاب کرلیا ، دو روز قبل کچہ ماچھکہ سے ڈاکو کانسٹیبل احمد نواز کو ساتھ لے گئے ، کانسٹیبل احمد نواز کی بازیابی سے اس کے ورثا میں خوشی کی لہر
دوڑ گئی ۔ڈی پی اورحیم یار خا ن رضوان عمر گوندل نے کہا کہ کانسٹیبل احمد نواز کی بحفاظت بازیابی اولین ترجیح تھی، پولیس کچہ میں مضبوطی کے ساتھ موجود ہے، کچہ میں پولیس فورس کا مورال بلند ہے، کریمنلز کی سرکوبی مشن ہے،پولیس کچہ کو ڈاکوئوں سے پاک کرنے کے لئے پر عزم ہے، پولیس فورس کا اپنے ٹارگٹ پر فوکس ہے۔ ڈی پی او نے کہا کہ کانسٹیبل احمد نواز کی بحفاظت بازیابی پولیس کی اہم کامیابی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں