ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کے بھائی انتقال کرگئے

شیخوپورہ: پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین انتقال کر گئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین کو اپنی رہائشگاہ پر دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، رانا افضال حسین پی پی 139 کے ضمنی الیکشن میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

مرحوم رانا افضال حسین وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کے بڑے بھائی تھے، رانا افضال حسین مرحوم رکن قومی اسمبلی رانا عتیق انور کے والد تھے، رانا افضال حسین شیخوپورہ سے 2 مرتبہ رکن قومی اسمبلی بھی رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رانا افضال حسین کی میت آبائی گاؤں ننگل کس والا مریدکے نارووال روڈ پہنچا دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں