ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی فائرنگ واقعہ شہر کا امن خراب کر نے کی سازش قرار

کراچی: گلبہار میں پیش آنے والے فائرنگ کے افسوسناک واقعے پر مختلف مکاتب فکر کے علما نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے شہر کا امن خراب کرنے کی سازش قرار دیدیا۔

علما کرام نے فرقہ واریت کے خلاف اپنے بیانات میں مذہبی ریلی پر ہونے والی شرپسند کارروائی کی بھرپور مذمت کی اور کراچی کے عوام سے اپیل کی کہ وہ شرپسند عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں ۔

مولانا اورنگزیب فاروقی نے اس واقعے کو کراچی کے امن کو خراب کرنے کی ایک سازش قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے جلد ہی تخریب کاروں کو گرفتار کر لیں گے۔

انہوں نے اپنے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ پُرامن رہیں اور شرپسندوں کی بدامنی کی کوششوں کو ناکام بنائیں۔ انہوں نے غیر جانبدار انکوائری کا بھی مطالبہ کیا۔

علامہ سید نذیر عباس نے مذہبی اجتماع پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی جانب سے فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔

مولانا تاج حنفی اور مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی نے بھی گولیمار میں مذہبی مارچ پر ہونے والے حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ہم فرقہ واریت، شدت پسندی اور بدامنی کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں