ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فٹبال فیڈریشن نے سابق صدر سمیت 22افراد پر تاحیات پابندی لگادی

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف)کی نارملائزیشن کمیٹی نے سابق صدر سمیت کئی عہدیداروں پر تاحیات پابندی عائد کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایف ایف ڈسپلنری کمیٹی نے سابق صدر اشفاق حسین سمیت 22افراد پر تاحیات پابندی عائد کی ہے، جس میں سید اشفاق حسین شاہ، ظاہر شاہ، عامر ڈوگر، سردار نوید کے علاوہ نوید اکرم، رحیم بلوچ اور دوست محمد خان، محمد نعمان ، رانا اشرف، سعید رسول اور عزیز بھی شامل ہیں،نارملائزیشن کمیٹی کی جانب سے پابندی کے نتیجے میں عزیز اللہ، فقیر محمد ، فرزانہ رف، محمد سلیم، تصور عزیز اور صدیق شیخ بھی تاحیات فٹبال سے آئوٹ ہوگئے،ڈسپلنری کمیٹی نے ان تمام افراد کو7 دن کے اندر پی ایف ایف کے تمام اثاثے بشمول سرکاری گاڑیاں واپس کرنے کا حکم دیا ہے اگر وہ اس حکم کی تعمیل میں ناکام رہتے ہیں تو ان کے خلاف فوجداری مقدمات دائر کیے جائیں گے،پی ایف ایف کے آئین کے آرٹیکل 70کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک متوازی تنظیم تشکیل دی، جو پی ایف ایف کے قواعد و ضوابط کے منافی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں