اسپین نے لگاتار 14 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ جیت کر اس قسم کے کرکٹ میں لگاتار سب سے زیادہ میچ جیتنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ اسپین کا یہ ریکارٖڈ فی الحال جاری ہے یہ تب ہی رکے گا جب اسپین کی ٹیم کوئی میچ ہارے گی۔
ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں اس سے پہلے لگاتار سب سے زیادہ میچ جیتنے کا ریکارڈ مشترکہ طور پر ملیشیا اور برمودہ کے پاس تھا جنہوں نے لگاتار13-13 میچوں میں جیت اپنے نام کی تھی۔ برمودہ نے 11 نومبر2021 اور4 اکتوبر2023 کے درمیان یہ 13 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ جیتے تھے جبکہ ملیشیا نے29 جون2022 اور19 دسمبر2022 کے درمیاں لگاتار اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں کامیابی اپنے نام کی تھی۔
اسپین نے لگاتار14 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ جیتنے کی شروعات25 فروری2023 کو ہوئے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ سے کی تھی۔ آئل آف مین کے خلاف کارٹا جینا میں کھیلے گئے اس میچ میں اس نے77 گیندیںرہتے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ تاریخ کے اس 2000 ویں ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آئل آف مین کی ٹیم15.1 اوور میں66 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی تھی۔ اسپین نے7.1 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 70 رنز بناکر میچ8 وکٹوں سے جیتا تھا۔ اسی دن کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں اسپین نے 6وکٹوں سے جیت اپنے نام کی تھی۔آئل آف مین نے اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں8 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے تھے۔ اسپین نے15.1 اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر 120رنز بناکر میچ 6 وکٹوں سے جیتاتھا۔
اگلے دن اسی میدان پر جو 2 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ان دونوں میں اسپین نے جیت حاصل کی تھی۔آئل آف مین نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے20 اوور میں8 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے تھے۔ اسپین نے12.3 اوور میں3وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بناکر میچ 7 وکٹوں سے جیتا تھا۔ دوسرے میچ میں اسپین نے کوئی وکٹ گنوائے بغیر جیت درج کی تھی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آئل آف مین کی ٹیم 8.4 اوور میں10 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی۔ اسپین نے صرف 2 گیندوں پر13 رنز بناکر میچ 10 وکٹوں سے جیتا تھا۔ یہ گیندوں کے اعتبار سے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے بڑی جیت ہے۔
آئل آف مین کے خلاف 6 میچوں کی سیریز5-0 سے جیتنے کے بعد اسپین نے اسی میدان پر جرسی کے خلاف14 اگست2024 کو ہوئے دونوں میچوں میں جیت اپنے نام کی تھی۔ پہلے میچ میں اس نے2 گیندیں رہتے 5 وکٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جرسی نے مقررہ20 اوور میں5 وکٹوں کے نقصان پر195 رنز بنائے تھے۔ اسپین نے19.4 اوور میں5 وکٹوں کے نقصان پر197 رنز بناکر میچ جیتا تھا۔ دوسرے میچ میں اسپین نے ایک وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔جرسی کی ٹیم 19.5 اوور میں141 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی جس کے جواب میں اسپین نے19.5 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے تھے۔
زرگراب میں2 اگست2024کو کھیلے گئے میچ میں اسپین نے 4 وکٹوں سے جیت حاصل کی تھی اور اپنی مسلسل جیتوں کا سلسلہ جاری رکھا تھا۔ اس میچ کروشیانے مقررہ20 اوور میں9 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے تھے۔ اسپین نے 15.5 اوور میں6 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بناکر میچ جیتا تھا۔ اگلے دن جو 2 میچ اس میدان پر ہوئے تھے ان دونوں میں اسپین نے کروشیا کو شکست دی تھی۔